لاہور: رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ رانا مشہود کی گرفتار کیے جانے سے متعلق افواہیں غلط ہیں تاہم ان سے انکوائری ضرور شروع کی گئی ہے۔
رانا ثنااللہ پاکستان بار کونسل کی لیگل ایڈ کے متعلق دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود پر ابھی صرف الزام ہے اور انھیں صفائی کا پورا حق حاصل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو گئی تو ہمیں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں تاہم اگر پراجیکٹ کے منتظمین سے غفلت ہوئی ہے تو ذمہ دار وں کو ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا وزیراعظم پاکستان نے اس معاملے پر انکوائری شروع کروا دی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کارکنوں کو شکایات ہیں تاہم ٹکٹ فروخت کرنے کا الزام غلط ہے ۔