چکن اسٹکس
اجزاء
چکن آدھا کلو
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چار عدد کٹی ہوئی
سرکہ چوتھائی چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
انڈے پانچ عدد
شملہ مرچ ایک کپ کیوبز بنالیں
پیاز ڈیڑھ کپ کیوب بنالیں
بریڈ کرمز حسبِ ضرورت
تیل حسبِ ضرورت فرائی کے لئے
ترکیب
گوشت کی بوٹیاں بنالیں پھر بوٹیوں میں لال مرچ، ہلدی، گرم مصالحہ، زیرہ، ادرک، لہسن، ہری مرچیں، اور کریم ملا کر میرنیٹ کرنے کیلئے رکھ دیں، پھر اس کو اتنا پکائیں کہ گوشت گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
ان اسٹک لیں، اس پر ایک بوٹی، ایک کیوب شملہ مرچ، ایک کیوب پیاز اور پھر بوٹی لگائے، اس طرح سے اپنے حساب سے اسٹکس تیار کرلیں، انڈے پھینٹ لیں پھر اسٹک لیں انڈے میں ڈیپ کریں بریڈ کرمز لگائیں تیل میں فرائی کر لیں، بہت مختلف اور مزیدار چکن اسٹکس تیار ہیں۔