رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم "لون سروائیول" کا راج -
The news is by your side.

Advertisement

رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر فلم “لون سروائیول” کا راج

رواں ہفتے ہالی وڈ باکس آفس پر افغانستان کے پہاڑی علاقوں پر القاعدہ اور فوج کے درمیان جنگ پر بننے والی فلم لون سروائیول کا راج رہا۔

ہالی وڈ فلمی دنیا میں فلم  لون سروائیول کی دھوم مچی ہے، فلم کی کہانی افغانستان کے پہاڑوں میں موجود القاعدہ آپریٹرز اور نیوی کے چار جوانوں کے درمیان جنگی میشن پر مبنی ہے، جسے روان ہفتے فلم بینوں نے خوب سراہا۔

 باکس آفس پر فلم کا زبردست بزنس اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، فلم نے دو کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس دیا، دوسری جانب ایکشن اور مار دھاڑ سے ہٹ کے انوکھی اور دلچسپ فلم  "ہر" کے رومانس کا جادو بھی شائقین پر چل گیا، کمپیوٹر آپرٹیننگ سسٹم سے محبت نے باکس آفس پر اسی لاکھ ڈالرز کا بزنس دیا۔

فلم "آسیج کنٹری" کا رواں ہفتے چالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس رہا جبکہ بچے بھی ٹھنڈی ٹھار سردی میں فلم "فروزن" سے مزے لوٹنے سینما گھروں میں تشریف لائے اور برفانی اینیمیٹیڈ فلم نے ایک کروڑ ڈالرز کمائے، ڈریگن کہانی یعنی فلم "دی ہابیٹ" اور لیو نالڈو ڈی کیپریو کی فلم "دی وولف آف دی وال اسٹریٹ" کو بھی مداحوں سے پزیرائی ملی۔
   

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں