جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

روحی بانو پر حملہ، پڑوسی کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو پر حملے کے الزام میں ہمسایے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، روحی بانو کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر میں گھس کر حملہ کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

معروف اداکارہ روحی بانو پر قاتلانہ حملے کا ملزم منظر عام پر آگیا، ملزم روحی بانو کے مقتول بیٹے کا دوست نکلا،  تھانہ گلبرگ کے علاقے میں حسین چوک میں ملزم خرم شہزاد نے روحی بانو پر گزشتہ رات گھر میں گھس کرکے شدید زخمی کر دیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مطابق روحی بانو کے دائیں کان کے نیچے تیز دھار آلے کا زخم تھا، انہیں دو ٹانکے لگائے گئے ۔

روحی بانواسپتال سے تھانہ گلبرگ پہنچیں اور اپنے مقتول بیٹے کے دوست خرم شہزاد کے خلاف حملے کی درخواست دی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے رات گئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی بیان میں ملزم نے حملے کے الزام سے انکار کردیا، گلبرگ پولیس نے ملزم خرم شہزاد کو حراست میں لینے کے باوجود تاحال اس کی باضابطہ گرفتاری نہیں ڈالی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں