site
stats
انٹرٹینمںٹ

ریحام خان اب فلمیں بنائیں گی

اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کی اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ور دو نجی پروڈکشن ہاؤسز سے مل کر فلم بنانے کی شروعات کرچکی ہیں، جس میں ایک فلم پشتو جبکہ دوسری اردو زبان میں بنائی جائے گی۔

پشتو فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی، فلم کی کہانی اور اداکاروں کے چناؤ کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ  ریحام خان خود بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ فلموں میں ہماری ثقافت اور تہذیب کو پھر سے زندہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top