The news is by your side.

Advertisement

ریحام کی کتاب ن لیگی منصوبہ ہے، مقصد عمران کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے: پرویز مشرف

نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں

لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد وہ پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کریں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “اعتراض ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کااب بھی سرکاری مشنیری پراثرورسوخ ہے.

پرویزمشرف نے کہا کہ میں‌ تین سے چار حلقوں سےالیکشن لڑوں گا، مشاورت کےبعد فیصلہ کروں گا، جس حلقےمیں پارٹی مضبوط ہے وہاں سے الیکشن لڑیں گے، فی الحال چترال اورکراچی سےالیکشن لڑنے کا ارادہ ہے.

اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے، پاک فوج اسددرانی کےخلاف ایکشن لےرہی ہے

سابق صدر پرویز مشرف

انھوں نے کہا کہ اپنے فائدے کے لئے حکمران قانون بناتے ہیں، نااہل اورکرپٹ شخص کو پکڑنا چاہیے، کرپٹ لوگوں کوبچانے کے لئے کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کی گئی، نوازشریف پرسب سے زیادہ کرپشن کے مقدمات ہیں.

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، نوازشریف اپنے خلاف خود سازش کر رہے ہیں، نوازشریف کے مقدمات کا مجھ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، میں نے پاکستان کی دولت نہیں لوٹی، نوازشریف نےقوم کی دولت لوٹی ہے.

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کیس میں میرانام بھی نہیں تھا، لال مسجد آپریشن کا فیصلہ میرا نہیں، اس وقت کی حکومت کا تھا، تمام لوگوں سےمشاورت کرکے ایمرجینسی لگائی تھی، افتخارچوہدری پاکستان کو تباہی کی طرف لےجارہا تھا، ایمرجنسی کامقصد افتخارچوہدری کو نکالنا تھا.

ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےمجھے ملک سےجانےکی اجازت دی تھی، ن لیگ کی حکومت نے مجھے ملک سے جانے دیا، وزارت داخلہ نے میرانام ای سی ایل سےنکالا، راحیل شریف سےمیری کبھی ایسی بات نہیں ہوئی.

ان کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کے لئے اہم ترین ڈیم ہے، کالاباغ ڈیم کو سیاسی بنادیا گیا، کالا باغ ڈیم اب تک نہ بننے کی وجہ شدید سیاسی مخالفت ہے.

کرپٹ لوگوں کوبچانے کے لئے کاغذات نامزدگی فارم میں تبدیلی کی گئی، نوازشریف پرسب سے زیادہ کرپشن کے مقدمات ہیں

سابق صدر پرویز مشرف

انھوں‌ نے کہا کہ میرے ساتھ کھڑے ہونے والے آج نوازشریف کے ساتھ ہیں، مشاہد حسین کے کردارسے مایوسی ہوئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ اسددرانی کو کارگل جنگ پربیان دینے کا کوئی حق نہیں، سابق ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی را کا ایک ساتھ کتاب لکھنا مضحکہ خیز ہے، پاک فوج اسد درانی کےخلاف ایکشن لےرہی ہے، اسد درانی نے قومی رازبتائے تو ان کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے.

ریحام خان کی کتاب سے متعلق انھوں نے کہا کہ نجی زندگی پرکتاب لکھنا درست نہیں، ریحام خان کی کتاب میں انتہائی نامناسب باتیں کی گئیں.عمران خان کے خلاف ریحام کی کتاب ن لیگ کا منصوبہ لگتی ہے. مقصد عمران خان کے ووٹ کو نقصان پہنچانا ہے.

پرویز مشرف نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حسن عسکری ایک اچھا انتخاب ہیں، میری نئی آنے والی کتاب کاٹائٹل “ان دی فائر”ہوسکتا ہے.

انھوں نے کہا کہ 2008 کے انتخابات فکسڈ نہیں تھے، نیب شریف خاندان کےخلاف کام کررہا ہے، تو انہیں برا لگ رہا ہے، اصغرخان کیس کا فیصلہ سامنے آنا چاہیے۔


نادرا نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں