site
stats
انفوٹینمنٹ

ریوو موبائل مارکیٹ میں چھا جانے کو تیار

کراچی : پاکستان کی معروف موبائل فون ڈسٹری بیوٹر ایڈواننس ٹیلی کام نے اپنی سالانہ پارٹرنرز کنونشن میں ریو موبائل کے لانچ کا اعلان کردیا ہے۔

ریوو موبائل صارفین کے لیے مکمل سیلولر سولوشن لے کر آرہا ہے جو ہر صارف کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ میں فی الوقت موجود خلاء کو دور کرے گا۔

 ریوو موبائل فونز ہنگری میں ڈیزائن کیے گئے ہیں، جو بہترین سٹائل ،کوالٹی اور فعالیت کے حامل ہیں۔

ریوو موبائل کا مقصد بہترین اور جدید ٹیکنالوجی تک ہر شخص کی رسائی ہے، اسی مقصد کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ریوو موبائل اپنے نت نئے اور قابلِ اعتماد موبائل فونز کے ذریعے لوگوں کو اختیار دے گا کہ وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔

 فونز کے انوکھے اور جدید فیچرز میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی شامل ہے، جسے بطور پاور بنک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ باآسانی تصویریں بنانے کے لئے سمارٹ کیمرہ بٹن بھی ان فونز میں شامل کیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top