ایبٹ آباد : زلزلہ کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق افراد میں دوخواتین اوراور دو بچے بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے وفاقی دارالحکومت سمیت بیشتر شہروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ کے باعث یونین کونسل ناڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق ہو گیا، جبکہ کیالہ پائیں میں بھی زلزلہ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی،زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے نے صوبوں کو زلزلے سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ایبٹ آباد میں گزشتہ رات ہولناک زلزلہ کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اور لوگوں نے رات کھلے آسمان کے نیچے گزاری۔