اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

زمبابوے کرکٹ ٹیم ہرارے سے پاکستان کیلئے روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے : پاکستان کے چھ سال سے سونے میدان آباد کرنے کیلئے زمبابوے کرکٹ ٹیم فلائٹ نمبر ای کے سیون ون فور کے زریعے ہرارے سے روانہ ہوگئی ہے۔

مہمان ٹیم براستہ دبئی منگل کو پاکستان کی سرزمین پرقدم رکھے گی۔ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے۔ زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں  دورہوگئی ہیں۔

زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔ ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔

طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی ،تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائےگا۔

علاوہ ازیں زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد اور ہوٹل سے اسٹیڈیم جانے کے حوالے سے آج رینجرز اور پولیس نے فل ڈریس ریہرسل کی، ریہرسل کے دوران روٹ کو مکمل طور پر عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

کھلاڑیوں کی ایک فرضی بس کو پولیس اور رینجرز کے حصار میں نجی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔ روٹ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ بس کے ساتھ ایلیٹ فورس کے جوانوں کی دس گاڑیاں سفر کرتی رہیں۔

قذافی اسٹیڈیم پہنچ کر سی سی پی او لاہور امین وینس نے اہلکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس اور رینجرز اہلکار زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں امید ہے کہ پولیس اور رینجرز زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں