اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

زمبابوے کیخلاف سیریز، قومی ٹی20 ٹیم کا اعلان آج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے، ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

زمبابوے سے سیریز، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کا آج آخری راؤنڈ ہے ابتدائی فہرست تیارکرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کیلئےقومی اسکواڈ کااعلان آج کیا جائے گا۔

 تین ون ڈے میچز کی سیریزکیلئے ٹیم کا چند روز بعد ہوگا،ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس اور اظہر علی سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

 ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے آفریدی سے فون پر بات چیت کر لی گئی تھی، بنگلادیش کے خلاف مایوس کن کارکردگی کے بعد نوجوان کرکٹرز سمیع اسلم، سعد نسیم اور فواد عالم کو ڈارپ کیے جانے کا امکان ہے۔

 ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمحمد سمیع، شعیب ملک اور عمراکمل کی واپسی متوقع ہے۔

انجری مسائل کا شکار صہیب مقصود اور محمد عرفان زمبابوے کیخلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے، پاکستان میں چھ سال بعد پہلا انٹرنیشنل میچ بائیس مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں