The news is by your side.

Advertisement

زمبابوے کے بعد سری لنکن ٹیم پاکستان آسکتی ہے، ذرائع

لاہور: زمبابوے کے دورہ پاکستان کے بعد سری لنکا کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورہء پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے، بھارت سے رواں سال دسمبر میں ہونے والی سیریز نہ ہونے کی صورت میں سری لنکن ٹیم اسی سال پاکستان آسکتی ہے۔

دوسری صورت میں بھارت پاکستان کیخلاف یو اے ای میں کھیلنے کو تیار ہوگیا تو اگلے برس پاکستان سری لنکن ٹیم کی میزبانی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق دورے کی تفصیلات طے ہونا ابھی باقی ہیں۔

چیرمین پی سی بی شہریارخان کی دعوت پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین پاکستان اور زمبابوے کے آخری دو ون ڈے دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں