The news is by your side.

Advertisement

زمبابوے کے خلاف 16رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے خلاف سولہ رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق اظہر علی کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

ٹیم میں احمد شہزاد اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے لیکن عمر اکمل ون ڈے ٹیم کے لیے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے۔

ون ڈے اسکواڈ میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، شعیب ملک، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد، انور علی،حماد اعظم، عماد وسیم، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد سمیع اور جنید خان شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں