اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

سارک: نوازشریف کا بھارت کی بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو: وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتے نیپال میں ہونے والی سارک سمٹ میں شرکت کرنے والے سربراہان کو بھارت کی جانب سے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑی لینے سے انکارکردیا۔

نیپال کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ’کھاگا ناتھ ادھیکاری‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام سربراہان کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں ہندوستان مہیا کرے گا لیکن پاکستانی وزیرِاعظم اپنی گاڑی ساتھ لے کر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ نواز شریف نے بھارت کی جانب سے گاڑیاں فراہم کرنے کی وجہ سے انکار کیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جب امریکی صدر سفر کرتے ہیں تو وہ بھی اپنی گاڑی ساتھ لے کر جاتے ہیں یہ کو ئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پا بھارت تعلقات گذشتہ ماہ اکتوبر میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے باعث انتہائی کشیدہ ہیں اور مسلم اکثریتی علاقے کشمیر کے ساتھ پاکستانی سرحد پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے سبب اب تک 20 سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں

سارک سمٹ نومبر کی 26 اور 27 تاریخ کو نیپال میں ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان سمیت افغانستان، بنگلہ دیشن، بھوٹان ، مالدیپ، سری لنکا ، نیپال، اور بھارت کے سربراہان شرکت کریں گے۔۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں