جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

سارہ علی خان اور ہنری کیول کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ہالی ووڈ کے معروف اداکار ہنری کیول کی ایک ساتھ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کی سپرمین کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ہینری کیول کے ساتھ تصاویر دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔دونوں کی یہ غیر متوقع ملاقات انگلینڈ میں جاری پانچ روزہ گھڑ دوڑ کے مشہور تہوار رائل اسکوٹ کے دوران ہوئی۔

سارہ علی خان اور ہنری کیول دونوں ہی مشہور بین الاقوامی برانڈ ‘لانجینز’ کے ایمبیسیڈر ہیں اور اسی ایونٹ کے سلسلے میں دونوں نے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)

سارہ علی خان نے کلاسک برطانوی انداز اپناتے ہوئے سفید لباس اور میچنگ ٹوپی زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ ہنری کیول روایتی بلیک ٹیل کوٹ اور ٹاپ ہیٹ (برطانوی ٹوپی) میں ملبوس تھے۔

سارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا لانجینز کے ساتھ ایک شاہی تقریب۔ان تصاویر کے سامنے آتے ہی دونوں کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ایک مداح نے لکھا یہ کتنا دیوانہ وار کراس اوور ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ سارہ اور ہنری کو ایک ہی فریم میں دیکھوں گا، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ایک طرف پٹودی کی شہزادی ہے اور دوسری طرف سپر مین، دونوں ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں