site
stats
انٹرٹینمںٹ

سال 2014 کی گلیمرس اورپرکشش خواتین میں لیوپیتا سرفہرست

برطانیہ:  ہالی وڈ کی معروف اداکارہ لیوپیتا یونگو سال 2014 کی گلیمرس اور پرکشش ترین خاتون بن گئیں ہیں۔

برطانوی فیشن میگزین گلیمر نے سال دو ہزار چودہ کی گلیمرس اور پرکشش خواتین کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں بلیک بیوٹی لیوپیتا یونگو سرفہرست ہیں، نیویارک میں منقعدہ ایونٹ میں ہالی وڈ اداکارہ جوڈی فوسٹرسمیت فلم اور فیشن کی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین شریک تھیں۔

تقریب میں سابق صدر بل کلنٹن کی صاحبزادی چیلسی کلنٹن کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ٹوئیلو ایئرز آ سلیؤ سے شہرت پانے والی لیوپیتا یونگو نےگلیمرس خواتین میں سرفہرست رہنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

لیو پیتا کے ہمراہ فیشن ڈیزائنر سارہ برٹن کو بھی ملبوسات کی ڈیزائننگ پر سال کی گلیمرس ویمن کا اعزاز دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top