پشاور: سانحہ پشاور واقعے کے بعد دنیا بھر کی غیر ملکی ایئر لائنوں نے پشاور کیلے اپنا فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کردیا ہے، کوئی بھی پرواز پشاور کیلئے آپریٹ نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا ہے کہ دہشتگردی اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کوئی بھی ایئرلائن پرواز آپریٹ نہیں کرے گی اور پشاور میں اپنے تمام کرو کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد منتقل ہوجائیں۔
دوسری جانب قومی ایئرلائن کے لیز شدہ طیاروں کے کرو نے پشاور فلائٹ آپریٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔