اتوار, جنوری 25, 2026
اشتہار

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے پسماندگان کا عید پر شہداء کو نا بھولنے کا عزم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد آج پہلی عید منائی جارہی ہے بچھڑجانے والوں کی یاد میں ان کے پسماندگان نے ٹویٹر پرجذبات سے بھرپورپیغامات شیئر کیے ہیں۔

آرمی پبلک اسکول پشاورمیں 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135سے زائد بچوں سمیت کل 150 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

آج اس سانحے کو گزرے 7مہینے 2 دن گزر گئے اورشہید بچوں کے پسماندگان اپنے بچوں کے بغیرپہلی عید انتہائی سادگی کے ساتھ غم کے عالم میں منارہے ہیں۔

اپنے شہیدوں کی قربانی کی یاد برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے ٹویٹر پریادگاری پیغامات شیئر کیئے ہیں۔

اسی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرچلنے والا ٹرینڈ سرفہرست ہے۔

#rememberingapsmartyrs

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں