site
stats
پاکستان

سانحہ اکتیس اکتوبرالمناک دن کی حیثیت رکھتا ہے،الطاف حسین

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبرانیس سوچھیاسی ان کیلئے المناک دن کی حیثیت رکھتا ہے جب ایم کیوایم کو کچلنے کی بھرپورکوشش کی گئی۔

سانحہ اکتیس اکتوبرکے شہدا کی برسی پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے سانحے کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پکا قلعہ حیدرآباد میں جلسے کے موقع پرایم کیوایم کو ختم کرنے کی پوری قوت کے ساتھ کوشش کی .

انھوں نے بتایا کہ جلسے کے بعد حیدرآباد سے کراچی جانے والے کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں اورانھیں بھی گھگھر پھاٹک سے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان پردباؤ ڈالا گیا تھا کہ جوکچھ لکھ کردیا جارہا ہے اس پردستخط کردیں تاہم انھوں نےایسا کرنے سے انکار کردیا۔ الطاف حسین نے اپنی گفتگومیں سانحہ اکتیس اکتوبرکے پس منظر،اس کے اسباب اوراس کے بعد ریاستی مظالم کے واقعات پرتفصیلی روشنی ڈالی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top