site
stats
سندھ

سانحہ شکارپور:ذمہ داروں کو جلد گرفتار کریں گے، قائم علی شاہ

شکارپور: وزیراعلٰی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہا ہےکہ سانحہ شکارپورکےمرکزی ملزمان کو جلد گرفتارکرکےمقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے۔

شکارپورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے تھے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سانحہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے سانحہ شکارپور کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ سانحہ میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکرکے مقدمات ملٹری کورٹس مین چلائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 64 شہداء کے لواحقین اور73 زخمیوں کے ورثاء میں امدادی رقم کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top