site
stats
سندھ

سانحہ شکارپور: ایم ڈبلیو ایم نے سندھ میں پہیہ جام ہرتال کا اعلان کردیا

لاہور: مجلس وحدت المسلمین نے سانحہ شکار پور پرکل سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال اورملک بھر مین تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس میں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپوروزیراعظم نوازشریف کی کراچی میں موجودگی کے دوران پیش آیا مگر انہوں نے پریس بریفنگ میں شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اوراس طرح انہوں نے اپنے عزائم ظاہرکردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل پورا صوبہ سندھ میں پہیہ جام ہوگا اورمارکیٹیں بند ہوں گی جبکہ شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تین روزہ سوگ منایا جائے گا۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھاکہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔


شکار پور امام بارگاہ میں دھماکہ،بچوں سمیت 48 افراد جاں بحق


 

سندھ کے شہر شکار پور کے درلکھی امام بارگاہ میں جمعہ کی نماز دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی تشویش ناک ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top