جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سانحہ شکارپور کمیٹی سے حکومت کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہداء کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس میں شہدا کے ورثاء کیلئے امداد کا اعلان کیا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہدا کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شکار پور کو افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کے ورثاء سے ہمدردی ہے، سندھ حکومت جو بھی اقدامات کرسکتی تھی کئے ہیں۔

اس موقع پر وزیرِاعلٰی سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ شکار پور کے شہیدوں کے ورثاء کیلئے فی کس بیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

  اس موقع پر سندھ کے وزیرِاطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی اور مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ کالعدم مذہبی تنظیموں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

اس سے قبل وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین نے ملک ریاض نے ملاقات کی، ملک ریاض نے شہیدوں کے ورثاء کیلئے دس لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، مذاکرات کی کامیابی کے بعد علامہ مقصود علی ڈومکی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یاد رہے کہ  تین روز قبل سانحہ شکار پور کے شہداء کمیٹی کا لانگ مارچ اور دیگر افراد کراچی پہنچے اور نمائش چورنگی پر دھرنا دیا۔

واضح رہے کہ شکار پور کے علاقے لکھی در کی امام بارگاہ میں دھماکے سے جمعے کی نماز کے لیے آئے بچوں سمیت 58افراد جاں بحق اور 39زخمی ہوگئے تھے

Comments

اہم ترین

مزید خبریں