لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ کی درخواست کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایس پی سکیورٹی علی سلمان اور ان کے محافظ تفتیش میں پوری طرح معاونت کر رہے ہیں، عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 9 اگست تک توسیع کردی۔