ملتان: حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان واقعے کی انکوائری کےلئے بنائی گئی کمیٹی نےابتدائی رپورٹ پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نےجلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلےرکھے تھے۔
ملتان میں تحریک انصاف کے جلسے کے بعد مچنے والی بھگدڑاور اس کے نتیجے میں ہونےوالی سات افراد موت کے بعد کی تحقیقات کےلئے حکومت پنجاب نےسیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے سات میں سے پانچ گیٹ کھلے رکھے تھے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے بھی سانحہ ملتان کی تحقیقات کے لئے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی۔جوسینئر رہنما عمران اسما عیل تحریک انصاف کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔