اسلام آباد: سانحہ نلترمیں جاں بحق افراد کے لئے تعزیتی تقریب آج وزارتِ خارجہ میں منعقد کی جائے گی۔
دفترِخارجہ کے مطابق نلتر حادثے میں جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی تقریب کا انعقاد دفترخارجہ میں کیا جائے گا۔
تقریب میں وزیرِاعظم نوازشریف، غیرملکی سفارت کار اور دفترِخارجہ کے حکام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ آٹھ مئی کو نلترمیں فوجی ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں فلپائن اور ناروے کے سفیر، انڈونیشیا اورملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق جبکہ دوپائلٹس اورایک صوبیدار شہید ہوگئے تھے۔