پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سانحہ پشاوراسکول پرعالمی رہنماؤں کا اظہارِ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد /کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔اس المناک واقعہ پر دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان نے گہرے دکھ ،رنج وغم اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردحملے نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔ سو سے زائد معصو م بچوں کی شہادت پر عالمی رہنما بھی چپ نہ رہ سکے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پشاور اسکول حملے پر شدید افسوس کا اظہار کر تے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر فرانسیوز ہولینڈے نے پشاور میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بہت بڑا سانحہ قرار دیا۔ جبکہ امریکی سفیر رچرڈ آلسن نےحملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق طلباء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر نے بھی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم پاکستانی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل قرار دیا ہے۔

دریں اثناءعالمی رہنماؤں سمیت دنیا بھر کے سماجی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی پشاورحملے میں جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں