سانگھڑ: پولیس کی فنکشنل لیگ کے رہنماء شاہد خان نظامانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
سانگھڑاورنواب شاہ پولیس کی تیس سے زائدپولیس موبائلوں اورموٹرسائیکلوں پرنظامانی محلے میں سابق وزیر کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا، جس کہ بعد شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اورہوائی فائرنگ کے باعث شہرمکمل طورپربند ہوگیا۔
فنکشل مسلم لیگ کے رہنما اورسابق صوبائی مشیرشاہد خان نظامانی کا کہنا ہے کہ ان کا بگٹی قبیلے کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ چل رہا ہے جسے جواز بنا کر پولیس کی بھاری نفری نے ان کی رہائش گاہ پر کارروائی کی جس کے دوران شیلنگ اورفائرنگ کے باعث لوگ گھروں میں محصورہوگئے۔