پنجاب:سرگودھا اور ساہیوال جیل میں قید سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔
ملک کی مختلف جیلوں میں سزائےموت پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، سرگودھا اورساہیوال کی جیل میں سزائےموت کے منتظر دو قیدیوں گل محمد اور محمد حنیف کو پھانسی پرلٹکا دیا گیا۔
سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں صبح سویرے مجرم گل محمد کو پھانسی دیدی گئی، مجرم گل محمد نے انیس سوننانوے میں اپنی ناراض بیوی کےنہ ماننے پر کمسن سالے کو قتل کردیا تھا،جبکہ ساہیوال سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی محمد حنیف کو پھانسی پرچڑھا دیا گیا۔
مجرم محمد حنیف نے دوہزارچھ میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی احسان اللہ کو قتل کر دیا تھا، مجرم کو دو ہزار سات میں دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت کو حکم سنایا تھا۔