ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

سری لنکا نے پاکستان کو تین سو انہتر رنز کا ہدف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہمبنٹوٹا :  سری لنکا کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے تین سو انہتر رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں پاکستانی بولرز نے ذمہ داری نبھانے میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ پاکستانی ٹیم کی ہدف کےتعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں مدمقابل ہیں، بیٹنگ وکٹ پر سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور رنز کے انبار لگا دیئے۔ پہلی وکٹ پر کوشل پریرا اور تلکارتنے دلشان نے ایک سو چونسٹھ رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

دلشان کو باسٹھ رنز پر احمد شہزاد نے رن آؤٹ کیا۔ پریرا ایک سو سولہ رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے، تھریمانے کو تیس اور چندی مل کو انتیس رنز بنانے کے بعد راحت علی نے اپنا شکار بنایا ۔

کپتان اینجلو میتھیوز اور سری وردانا نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو چودہ رنز جوڑے اور سری لنکا کا اسکور چار وکٹ پر تین سو اڑسٹھ رنز تک پہنچا دیا۔

دوسری جانب ہمبن ٹوٹا کے میدان میں پاکستانی بولرز بری طرح ناکام ہوگئے ، چار بولرز نے وکٹ تو نہ لی مگر رنز دینے کی نصف سنچری ضرور مکمل کی۔

راحت علی مہنگے بولر ثابت ہوئے جنھوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن چوہتر رنز دیکر  محمد عرفان اور یاسر شاہ نے سری لنکن بلے بازوں کو رنز بنانے کا بھرپور موقع دیا۔

بدقسمتی سے کوئی وکٹ ہاتھ نہ آئی، انور علی اور شعیب ملک بھی ناکام ثابت ہوئے ،آخری دس اوورز میں سری لنکن بلے بازوں نے ایک سو انیس رنز کا اسکور بورڈ میں اضافہ کیا اور ایک بڑا ہدف پاکستان کو جیت کیلئے دے دیا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں