site
stats
کھیل

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز چھ اگست کو گال میں ہوگا، سری لنکا نے سیریز کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کریں گے۔

لہیرو تھیرمانے نائب کپتان ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چندی مل اور اسپنر اجنتھا مینڈس کو ڈراپ کردیا گیا ہے، انجری کے سبب جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نوآن پردیپ کی واپسی ہوئی ہے۔

تجربہ کار بیٹسمین مہیلا جے وردھنے پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top