سزائے موت کےقیدیوں کی اپیل سننے کے لئے سپریم کورٹ کابنچ تشکیل -
The news is by your side.

Advertisement

سزائے موت کےقیدیوں کی اپیل سننے کے لئے سپریم کورٹ کابنچ تشکیل

اسلام آباد: سزائے موت کےقیدیوں کی اپیل سننے کے لئے سپریم کورٹ کابنچ تشکیل دے دیا گیا، بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک نے انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں کی سماعت کےلئے تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں فل بنچ پانچ جنوری سے نوجنوری تک پچاس سے زائد اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

بنچ کے دائرہ اختیار میں اپیلوں میں انسدادِ دہشتگردی قانون کے تحت سزائے موت، عمر قید کی سزا پانےوالے ملزمان سمیت حکومت کی دائرکردہ اپیلیں شامل ہیں جبکہ ملزمان کی رہائی یا سزا بڑھانے اورصلح کی اپیلیں بھی زیر سماعت آئیں گی۔

چیف جسٹس ناصر الملک نے گذشتہ ہفتے اعلیٰ سطحی اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی جلد ازجلد سماعت اوران کو نمٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں