The news is by your side.

Advertisement

سعودی اتحادی افواج کے زمینی دستے یمن میں داخل

یمن: حوثی جنگجوؤں کو پسپا کرنے کیلئے سعودی عرب اور اتحادی افواج کے زمینی دستے عدن میں داخل ہوگئے ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سعودی افواج پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یمن میں ایک طرف سعودی اتحادی افواج کے جیٹ طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، دوسری طرف زمینی فوج داخل کردی گئی اور عدن میں سعودی فوج اور حوثی قبائل کے درمیان خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔

عدن ائیرپورٹ پر حوثی قبائل کا قبضہ ختم کرنے کے لیے سعودی فوج کی جانب سے جدید اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے سعودی اتحادی افواج پر کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

عرب خطے میں پیدا ہونے والے اس سنگین انسانی بحران اور سعودی بمباری کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں پانچ سو پچاس شہری جبکہ ایک سو پندرہ بچے شامل ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں