site
stats
عالمی خبریں

سعودی شوہر کی طلاق کے بعد شریکِ حیات پر فائرنگ

جدہ : سعودی عرب میں ایک شقی خاوند نے شریکِ حیات کو طلاق دی اور بعد میں اس کے والدین کے گھر پر جاکر اس پر فائرنگ کر دی۔

یہ افسوسناک واقعہ جدہ شہر میں پیش آیا۔ زرائع کے مطابق سعودی شوہر نے بیوی کو طلاق دیکر گولیوں کا نشانہ بنایا، طلاق کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں لیکن یہ تصدیق ہوئی ہے کہ صبح گولیاں برسانے سے پہلے رات کے وقت اس شخص  نے خاتون کو اپنی زندگی سے نکال چکا تھا۔

صبح جب یہ شخص خاتون کے والدین کے گھر پہنچا تو دروازے پر گالم گلوچ شروع کردی اور جب خاتون اور اس کا بھائی باہر آئے تو ان پر گولیاں برسا دی، جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی اور اس کا بھائی موقع پر ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد شخص نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top