جدہ: سعودی عرب سمیت دس عرب ممالک نے داعش کے خلاف امریکا کی مدد کا اعلان کیا ہے، امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش جنگجوؤں کی تعداد اکتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکی وزیرِخارجہ جان کیری نے جدہ میں عرب وزرائے خارجہ سے عراق اور شام میں جنگجو گروپ داعش کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے داعش کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب سی آئی اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں داعش جنگجوؤں کی تعداد بیس ہزارسے بڑھ کر اکتیس ہزار پانچ سو ہو گئی ہے۔