ممبئی: سپراسٹارسلمان خان کے خلاف ہیٹ اینڈ رن کیس کا فیصلہ عدالت کل سنائے گی، سلمان خان کو سزا ہوتے ہی سرمایہ کاروں کے دوسو کروڑ روپے ڈوب جائیں گے۔
بالی وڈ کے دبنگ اسٹار اپنے کام پر گرو ہیں لیکن ان پر بھارتی فلم نگری میں دس سال کے لیے نو انٹری کا بورڈ لگنے کا امکان ہے۔
ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی عدالت کل کریگی،اگر سلمان خان پر فرد جرم عائد ہوئی تو نہ صرف دبنگ خان دس سال کیلئے قید ہوگی بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی پانچ سو کروڑ کاجھٹکا لگے گا۔
انڈین پینل کوڈ کے تحت دبنگ خان کو اقدام قتل کے نتیجے میں دس سال قید،ڈرائیونگ میں غفلت و لاپرواہی،انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے جیسے مقدمات کا سامنا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر سزا ہوئی تو کیا فلموں کی شوٹنگ کے لیے دبنگ خان کو سنجے دت کی طرح ہر بار ضمانت ملے گی، یا وہ دس سال بعد ہیرو کی بجائے کسی ہیرو یا ہیروئن کے باپ کے رول میں نظر آئیں گے۔