کراچی :بحیرہ عرب میں بننے والے نیلوفرطوفان کراچی سےآٹھ سو پچہترکلو میٹرکے فاصلے پرموجود ہے، ملک کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھاربارشیں متوقع ہیں۔
نیلوفر طوفان نے سندھ کے ساحلی علاقوں کے شہریوں کوپریشان کردیا ہے، کراچی اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں سے طوفان ٹکرائے گا، نیلوفر کراچی کے جنوب مغرب میں آٹھ سو پچتھر کلومیٹرکے فاصلے پرموجود ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان دوسے تین روز میں ساحلوں تک پہنچ جائے گا، طوفان سے کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بادلوں کے جم کربرسنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
- Advertisement -
محکمہ موسمیات کےسربراہ کے مطابق ٹکراتے وقت طوفان کی شدت میں کمی آجائے گی، موسلا دھاربارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں، جس کے لئے حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔