اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سندھ میں اسکول 11اگست سے کھلیں گے ، پریشان والدین پُر سکون

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیوزنے چھٹیوں کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازع حل کروادیا، والدین اور طلبہ کی پریشانی ختم ہوگئی۔

پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کے صدر خالد شاہ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اسکول گیارہ سے کھولنے پر رضامندی ظاہر کردی جبکہ اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول منسوب احمد صدیقی نے بھی اسکول گیارہ سے ہی کھولنے کا کہا۔

اس سے قبل حکومتِ سندھ اور پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ میں گرمی کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھولنے کا معاملہ تنازعہ بن گیا تھا، سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اسکول گیارہ اگست کو کھلیں گے، لیکن نجی اسکول کے مالکان تین اگست سے ہی اسکول کھولنے پر بضد تھے اور معاملہ تنازعہ بن گیا تھا۔

محکمہ تعلیم اور پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے تدریسی عمل کو مذاق بنا دیا، پریشان حال والدین کا کہنا ہے کہ ایک کے بعد ایک نوٹیفکیشن ، آخرحکومت چاہتی کیا ہے ؟ سرکار اور پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے درمیان جنگ میں الجھے والدین کا کہنا ہے پہلے ہی آئے دن کی ہڑتالوں سے پڑھائی کا اتنا نقصان ہوتا ہے۔

والدین کا مطالبہ ہے کہ غیر سنجیدہ رویہ ترک کرتے ہوئے حکومت کو چاہیے کہ سنجیدگی کے ساتھ ایک فیصلہ جاری کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں