کراچی: سندھ پولیس میں ایک ہزار خواتین بھرتی کی جائیں گی یہ بات آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پریس کانفرنس میں بتائی ،انہوں نے یہ بھی کہہ دیاکہ کس کے کہنے پر یہ کام کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں خواتین اب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اپنے فرائض انجام دیں گی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ سندھ پولیس میں ایک ہزار خواتین کو بھرتی کیا جائے گا۔
خواتین کی اہمیت اور پولیس میں ان کی افادیت پر بات کرتے ہوئے وہ سادگی میں یہ بھی کہہ گئے کہ خواتین کی بھرتی کے لئے خاص طورپر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے تاکید کی ہے۔ کہنےکو تو آئی جی سندھ اندرکی بات کہہ گئے جس کا جواب بلاول بھٹو نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹرپردیا۔