نواب شاہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواب شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بھتہ خوری اور رشوت خوری کا کمیشن راج ہے ملک میں موت سستی اور قلم اور کتاب مہنگی ہوچکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے نواب شاہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک میں جنرلوں کی حکومت اور جمہوریت کی حکومت رہی لیکن عوام کی حالت نہیں بدل سکی سندھ موہن جو دارو کا نقشہ پیش کر رہا ہے، اس سے پہلے مٹیاری میں مخدوم امین فہیم سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سندھ کی تقسیم خطرناک بات ہے،امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کچھ لوگ پچاس صوبوں کی بات کرتےہیں ان لوگوں سےچارصوبےنہیں چلائےجارہے۔