ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

سنسنی سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے 35ملین ڈالر کا بزنس کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ: آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی فلم دی ایکیولائزر نے فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر پینتیس ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

ہالی ووڈ باکس آفس پر ایکشن فلموں کا راج برقرار ہے، سنسنی خیز مناظر اور ایکشن سے بھرپور فلم دی ایکیولائزر نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے، جو جرائم پیشہ افراد کے چنگل میں پھنسی ایک جواں سال لڑکی کو رہائی دلانے کیلئے خطرات کا سامنا کرتا ہے۔

فلم دی ایکیولائزر پینتیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی، دوسری پوزیشن سائنس فکشن فلم دی میز رنر نے حاصل کی، جس نے اٹھارہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

اینیمیٹڈ فلم ”دی باکس ٹرولز” دوسرے ہفتے باکس آفس پر سترہ ملین ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں