بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس سے ملکی معیشت میں انقلاب آ جائیگا، زاہد حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان بزنس اینڈ انٹلیکچولز فورم اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کا موجودہ نظام خامیوں کا مجموعہ ہے ، جس میں معنی خیز اصلاحات سے کاروباری صورتحال میں خوش گوار تبدیلی آئے گی۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیجٹ کے بجائے سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس نافذ کرنے سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہو گی جبکہ نجی شعبہ کیلئے کاروباری لاگت کم ہونے سے سرمایہ کاری کا ماحول سازگارہو جائے گا، جو اقتصادی ترقی کی اولین شرط ہے۔

 انہوں نے کہا کہ درامدات اورکارخانوں میں مختلف اشیاء کی تیاری کے موقع پر سنگل ڈیجٹ ناقابل واپسی سیلز ٹیکس عائد کرنے سے ریفنڈ کلیم اور انپٹ ٹیکس میں کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو گا، جس سے بزنس کمیونٹی کا وقت اور سرمایہ جبکہ ایف بی آر کی انتظامی اخراجات کم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف جعلی ریفنڈ کلیمز کا دروازہ بند ہونے سے حکومت کودوسو ارب روپے تک سالانہ کی بچت کا اندازہ ہے ، جس سے کشکول توڑنا آسان ہو جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں