منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

سورج کی شعاعوں سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا: سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔

آسٹریلیا میں ہونے والی جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سورج کی شعاعیں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا افراد کے لئے دوائوں سے بھی زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کی شعاعوں میں موجود وٹامن ڈی اس مرض کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دھوپ سینکنے میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ہمارے جسم کو کس قدر سورج کی روشنی کی ضرورت ہے، اس کا انحصار ہماری صحت، عمر اور جلد کی صحت پر منحصر ہے۔

   ماہرین نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ شعاعیں صحت کے لئے خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں ۔لیکن سورج سے بالکل کترانے کا رویہ بھی درست نہیں ہے کیونکہ سورج کی روشنی سے انسانی جسم کو بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اگرچہ اس سے قبل بھی بلند فشار خون کے مریضوں کو دھوپ کھانے کا مشورہ دیا گیاتھا لیکن یہ پہلی تحقیق ہے، جس میں وٹامن ڈی کی کم سطح اور بلند فشار خون کے درمیان ایک مضبوط تعلق پایا گیا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ یہ تحقیق ایک اہم پیش رفت ہے کہ وٹامن ڈی کا بلند فشار خون کم کرنے میں اہم کردار ہے۔ لیکن اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر آزمائشی تجربات کئے جانا ضروری ہیں جس کے بعد معالج بلڈ پریشر کے مریضوں کو وٹامن ڈی کی سستی اور موثر دوا تجویز کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں