منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

سونے کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے جب کہ ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا اثرسونے کے بھاؤ پربھی دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جس کا اثر مقامی منڈی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کے ابتدائی کاروبار میں اس کی قیمت میں 4 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ عام طور پر سرمایہ کارغیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث سونا خریدتے ہیں لیکن اب اس امید کے بعد کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا تو سرمایہ کاروں نے امریکی ڈالر کا رخ کرلیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں