ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

رنگ دے بسنتی سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی خوبرو حسینہ سوہا علی خان سپر سٹار کنال کھیمو کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پٹودی خان کی سب سے چھوٹی بیٹی اور سیف علی خان کی بہن سوہا کی شادی کی تقریب25 جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوئی۔سوہا کی شادی کی تقریب ان کے بھائی سیف کی شادی کی نسبت انتہائی سادہ تھی۔

شادی کی رسومات میں صرف پتودی خاندان شریک تھا اورمیڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

نارنجی اور کریم رنگت کے روایتی لہنگے میں سوہا علی خان انتہائی خوبصورت لگ رہیں تھیں تو آف وائٹ شیروانی میں کنال بھی انتہائی دلکش نظرآرہے تھے۔

محفل میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جو کہ اپنے والد کے قد برابر ہوگئے ہیں اور سیاہ شیروانی اور گلابی پگڑی میں انتہائی وجیہہ لگ رہے تھے۔

شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑے نے باہرآکرمیڈیا سے ملاقات کی اور رات میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لئے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں