بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

سو سال پرانا ریلوے اسٹیشن، گولڑہ ریلوے جنکشن

اشتہار

حیرت انگیز

پارکوں اور تفریح گاہوں میں سیر کا اپنا لطف ہے،تاہم اگر آپ سو سالہ ماضی کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولڑہ شریف ریلوے جنکشنن سے بہترکوئی اور جگہ نہیں ہے۔

یوں تو اسٹیشن کا رخ کہیں جانے کی غرض سے ہی کیا جاتا ہے، لیکن گولڑہ ریلوے اسٹیشن پاکستان کا وہ واحد اسٹیشن ہے جہاں کھٹری ٹرینوں میں سوار ہوتے ہی انسان خود کو سو سال ماضی میں محسوس کرتا ہے،جی ہاں گولڑہ کا اسٹیشن ریلوے اسٹیشن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ایسا میوزیم بھی ہے جس نے ریلوے کی سو سالہ تاریخ کو محفوظ کر رکھا ہے۔

سو سال قبل استعمال ہونے والے ٹیلی فون، بندوقیں، آلات جراحی، میڈیکل ڈرپ اورآخری وائسرائے لارڈ ماﺅنٹ بیٹن کے زیر استعمال برتن،بھی اس میوزیم کی زینت ہیں۔ پینسٹھ کی جنگ میں بھارتی پنجاب کے کھیم کرن اسٹیشن سے لایا جانے والا نیل بال ٹوکن انسٹرومنٹ بھی قابل توجہ ہے۔

- Advertisement -

گولڑہ اسٹیشن کا میوزیم یہاں آنے والوں کو گزشتہ دنوں کے دلچسپ قصے سناتاہے،تو پلیٹ فارم پر موجود 150 سال سے بھی زائد بوڑھے برگد کے درخت اس ریلوے اسٹیشن کے تاریخی ہونے کی گواہی دینے کے ساتھ سحر انگیزی کا سبب ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں