اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سچن ٹنڈولکر نے پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دنیا جانتی ہے کہ ممتاز بلے بازسچن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا میچ بھارت کی جانب سے 1989 میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ انہوں نے پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ میں شمولیت اس میچ سے بھی دو سال قبل کی تھی ، وہ بھی پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف، ہے نا حیرت انگیز بات۔

سن 1987 میں جب کہ پاکستانی ٹیم بھارت کا دورہ کررہی تھی تو ممبئی کے بربورن اسٹیڈیم میں ایک دوستانہ میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کو عمران خان کی ٹیم میں متبادل فیلڈر کے طورپربھیجا گیا تھا۔

جاوید میانداد اور عبدالقادر دوپہر کے کھانے کے لئے میدان چھوڑ گئیے اور ان کی جگہ فیلڈنگ کے لئے میدان میں آگئے۔ عمران خان نے سچن کو لانگ آن پر فیلڈنگ کے لئے بھیجا اور اسی دوران کپل دیو نے انتہائی اونچا شاٹ کھیلا اور پندرہ میٹر بھاگنے کے باوجود سچن بال تک نہیں پہنچ سکے۔

اپنی کتاب ’ پلےانگ اٹ مائی وے‘ میں ٹنڈولکر نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کپل کا کیچ پکڑ سکتے تھے اگر انہیں لانگ آن کے بجائےمڈ آن پر کھڑا کیا جاتا۔

انہیں نےمزید لکھا کہ ’’میں نہیں جانتا کہ عمران خان کو یاد بھی ہے کہ نہیں کہ ایک بار میں نے پاکستان کے لئے فیلڈنگ کی تھی‘‘۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں