اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کی ہے کہ ہمارے لیڈروں کی جیب میں کتنا پیسہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال پہلے تک وزیرِاعظم نواز شریف کی جیب میں ایک ارب اسی کروڑ روپے تھے، جس میں اٹھائیس کروڑ روپے کا اضاٖفہ ہوا اور یوں وزیرِاعظم سب سے امیر پارلیمینٹیرین بن گئے۔
ن لیگ کی امارت دیکھ کر پیپلز پارٹی بھی پیچھے نہ رہی، قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کے پاس بھی چار کروڑ ستائیس لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔
تیسری پوزیشن ملی وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈارکو جن کے ستر کروڑ روپےکے اثاثے ہیں، کروڑوں کے مالک تو وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی بھی ہیں، جو تریپن لاکھ روپے کے مالک ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کے کل اثاثوں کی مجموعی مالیت تین کروڑ ستائیس لا کھ روپے ظاہرکی گئی ہے، اسد عمر کے پاس اڑسٹھ کروڑ روپے کے اثاثے ہیں۔
ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین دس کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، مولانا فضل الرحمان کی غربت کا حال یہ ہے کہ ان کے پاس صرف سڑسٹھ لاکھ کے مالک ہیں اور غریب ترین سیاستدان تو جمشید دستی ہیں جو صرف سرکاری تنخواہ پر ہی گزارا کررہے ہیں گزارا۔