ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

سیاسی کشیدگی سے معیشت پربرااثرپڑے گا، ڈاکٹرمرتضیٰ مغل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آزائی سے معیشت کے علاوہ پاکستان کی عالمی درجہ بندی متاثرہوگی جس سے اس کے امیج پر منفی اثر پڑے گا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امسال پاکستان عالمی بینک کی کاروبار کی سہولت کی رپورٹ میں 189ملکوں میں 110نمبر پر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013میں پاکستان کا نمبر 106تھا، ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کے باوجود سیاستدان ملک و قوم کے مفاد اورمعیشت کو اپنے فائدے کیلئے قربان کرنے میں مصروف ہیں، جس سے اسٹاک مارکیٹ اور روپے کو نقصان پہنچاہے جبکہ عوام میں شدید اضطراب ہے۔

ڈاکٹرمرتضیٰ مغل نے کہا کہ درآمد ات و برآمدات منجمد ہوکررہ گئی ہیں جبکہ عوام اورکاروباری برادری ہراساں ہورہی ہے ۔

دوسری جانب پنجاب میں عوام کےاحتجاج کے خلاف ردعمل ضرورت سے زیادہ ہے، جس نے صورتحال کو مزید خراب کیا ہے،ان حالات میں کسی ڈیل کے بعد بھی معیشت کو سنبھالنا حکومت کیلئے مشکل ہوگا کیونکہ انکے کاروبار دوستی کے دعووں میں حقیقت کم ہے، سیاستدان ملک و قوم اورمعیشت کی خاطر اپنا کھیل جتنی جلد بند کر دیں اتنا ہی اچھا ہو گا ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں