کراچی:ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے کہا ہےکہ سیلابی ریلوں سے جانی نقصان کو بچانے کےلیے بلا تاخیرچھوٹے ڈیم بنائے جائیں۔
الطاف حسین نےملک میں سیلابی صورتحال پر بیان دیتے ہوئےکہا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے چھوٹ ڈیم بنائےجائیں،ڈیمز کی تعمیر کےلیےاپنےماہرین بھی پیش کرنے کو تیار ہیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر نہیں کی گئی،عوام کے تحفظات کی بنیاد پر کالا باٖغ ڈیم کی مخالفت کی ہے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ملک میں بڑے ڈیموں کی مخالف نہیں ہے،الطاف حسین نےکہا کہ بغیر اجرت کے اپنے ماہرین کی خدمت غیر مشروط طور پرپیش کرنےکو تیار ہیں بلا تاخیر ڈیموں کی تعمیر کا کام عمل میں لانا چاہیے۔