منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب: سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، پاک فوج سمیت دیگر امدادی ٹیمیں متاثرین سیلاب کی دن رات مدد میں مصروف ہیں۔

بالائی پنجاب کے بعد اب جنوبی پنجاب کے سیلاب سے گھرے علاقوں میں پاک فوج کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں، شجاع آباد نصیر والہ چوک اور خان پور قاضیہ سمیت کئی دیہات میں پانی آجانے سے لوگ محصور ہوگئے، جہاں پاک فوج نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر دو ہیلی پیڈ بنائے گئے ہیں۔

پاک فوج نے اب تک سیلاب میں پھنسے انتیس ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے، جھنگ ، ملتان ، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے راشن بھی تقسیم کیاجا رہا ہے۔

اسی طرح پاک بحریہ بھی سرگرمِ عمل ہے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے رضاکار بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں پاک فوج کے معاون ثابت ہورہے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں