پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانچ موبائل یوٹیلٹی اسٹورز لگانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن آف پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانچ موبائل یوٹیلٹی اسٹورزکا اہتمام کیاہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو سستے دام آشیائے خورد نوش پہنچانے کیلئے یوٹیلیٹی اسٹور نے پانچ موبائل اسٹور کا اہتمام کیا ہے۔

مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہدایت کے مطابق ہم نے فوری طور پر ان علاقوں کیلئے موبائل اسٹور کا اہتمام کیا ہے جو ہر متاثرہ علاقوں کے عوام تک یہ چیزیں پہنچائیں گے جن میں آٹا ، چینی، چاول، دالیں اور دیگر ضرورت کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ راستوں کی بندش کی وجہ سے انہوں نے چترال کے بالائی علاقوں کے لوگوں کیلئے گلگت بلتستان سے دو ٹرک سامان منگوایا جو مستوج میں کھڑا ہے۔جن میں گھی ، آٹا، چاول، چینی، بیسن اور ان کے ساتھ صابن وغیرہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن وادیوں کی سڑکیں ٹوٹ چکی ہیں اور پُل بہنے کی وجہ سے ان کا چترال تک رسائی نا ممکن ہو یہ موبائل یوٹلٹی سٹور ایسے جگہوں پر کھڑے ہوں گے جہاں تک یہ لوگ آسکیں اور چیزیں خرید کر واپس اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں